این سی بی اے اینڈ ای میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

  این سی بی اے اینڈ ای میں داخلوں کے شیڈول کا اعلان

  

ملتان(پ ر)نیشنل کالج آف بزنس ایڈ منسٹریشن اینڈ اکنامکس ملتان سب کیمپس میں ایم فل کلاسز میں داخلے کے ٹیسٹ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

19اور20اکتوبر کوبوسن روڈ کیمپس میں ہوں گے۔ پروگرام کے مطابق ایم فل بزنس ایڈمنسٹریشن، شماریات، ریاضی اوراکنامکس میں داخلے کے ٹیسٹ 19اکتوبر ہفتہ 3بجے سہ پہر بوسن روڈ کیمپس میں ہوں گے اوران طلبہ کے انٹرویو اگلے روز بروز اتوار صبح 10تا12بجے کے درمیان ہوں گے جبکہ ایم فل کمپیوٹر سائنس میں داخلے کیلئے ٹیسٹ 20اکتوبر بروزاتواردس بجے صبح ہوگااورانٹرویو اسی روز 12:30تا3:30بجے کے درمیان ہوں گے۔

شیڈول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -