ڈکیتی‘ چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لاکھوں مالیت کے سامان سے محروم
ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق ممتاز اباد پولیس کے علاقے ماڈل سٹی میں تین ڈاکو محمد قاسم کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے گھر سے دو تولے کے زیورات اور پانچ ہزار روپے چھین لئیرحیم چوک کے قریب منیر احمد سے موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے میں خالد محمود سے ایک لاکھ 70ہزار روپے، ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں شہناز اختر سے پرس چھین لیا گیا جس میں 56ہزار روپے مالیت کے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
زیورات اور موبائل فو ن تھا مظفرآباد پولیس کے علاقے میں جاوید کی دکان سے 8لاکھ 34ہزار روپے مالیت کے موبائل فون سیٹ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد عثمان کے گھر سے ایک لاکھ 80ہزار روپے مالیت کاسامان، چہلیک پولیس کے علاقے سے محمد سلیم کا لیپ ٹاپ، گلگشت پولیس کے علاقے میں یاسر عرفات کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، زکریا پولیس کے علاقے سے لیاقت کا موٹرسائیکل، محمد عثمان کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا گیا فرحان نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ ان کے موبائل فون ٹاور سے ملزمان رضوان، حق نواز اور سمیع اللہ وغیرہ نے چار لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر لی ہیں کوتوالی پولیس کے علاقے سے جاوید کا موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے سے امیر حمزہ اور دیگر دس افراد کی جیب سے موبائل فون سیٹ، شاہ رکن عالم کالونی میں طیب منیر کی جیب سے دو لاکھ روپے،سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے زوار حسین کا موٹرسائیکل، صدر پولیس کے علاقے میں محمد رمضان کے ڈیرے سے ایک لاکھ 75ہزار روپے مالیت کا سامان اور کپ پولیس کیعلاقے سے محمد ذیشان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا
ڈکیتی