پولیس لائنز میں زیر استعمال گاڑیوں کی انسپکشن اور مکمل ریکارڈ چیک کرنیکا حکم

  پولیس لائنز میں زیر استعمال گاڑیوں کی انسپکشن اور مکمل ریکارڈ چیک کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)محکمہ پولیس پنجاب کا افسران کوپولیس لائنزمیں زیراستعمال گاڑیوں کی انسپکشن اورمکمل ریکارڈچیک کرنے کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ پولیس پنجاب کی رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

کے پولیس افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ پولیس لائنزکادورہ کریں اورملازمین کی رہائشی بیرکس سمیت دیگرمقامات کی تزئین وآرائش یقینی بنائیں اوربیرکس کے نکاسی آب کے نظام کوبہتربنانے‘ لائنزایریاکی مکمل صفائی‘ بیرکس میں نئے ایگزاسٹ فینزکی تنصیب اورواش رومزکی صفائی ستھرائی کروانے کاحکم دیاہے اورپولیس لائنزکارنگ وروغن کرنے کاکہاہے محکمہ پولیس پنجاب نے افسران کوپولیس لائنزمیں زیراستعمال گاڑیوں کی انسپکشن اورمکمل ریکارڈچیک کرنے کاحکم بھی دیاہے حکومتی احکامات پرضلعی پولیس نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔
پولیس لائنز