پی ٹی آئی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی‘ چوہدری سعود مجید

  پی ٹی آئی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی‘ چوہدری سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے مہنگائی کے جن نے غریب عوام کونگلنا شروع کررکھاہے عوام صبرکریں بہت جلد مسلم لیگ ن اقتدارمیں آکر عوام کومایوسیوں کے اندھیرے سے نکالے گی بہاولپورکومسلم لیگ ن کاقلعہ ثابت کرکے دکھائیں گے ان خیالا ت کااظہار سابق مشیروزیراعظم پاکستان ونائب صدرپنجاب مسلم لیگ ن چوہدری سعودمجید نے سیاسی وسماجی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

رہنماچوہدری محمدفیاض کے ساتھ ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کوعزت اورغریب عوام کی ضرورتوں کاخیال رکھاہے لیکن پی ٹی آئی کی قیادت نے غریب عوام کوسہانہ خواب دکھاکران کے جذبات سے کھلواڑکیاہے50 لاکھ نوکریاں دینے کے دعوے کرنے والے400 محکمے بندکرنے پرتلے ہوئے ہیں اس سے بڑھ کران کی نااہلی کیاہوگی انہوں نے کہاکہ عوام اب ان دھوکہ بازوں کے ایجنڈے کوسمجھ چکی ہے آئندہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے انہوں نے مزیدکہاکہ عوام اب صبرکریں بہت جلدمسلم لیگ ن اقتدار میں آکرعوام مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریگی۔
سعود مجید