حکومت عوام کو بے روزگاری کے دلدل میں پھنسارہی ہے‘ احمد محمود

  حکومت عوام کو بے روزگاری کے دلدل میں پھنسارہی ہے‘ احمد محمود

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن و ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان اور کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب و ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت تاریخ کی ناکام ترین و نااہل حکومت ہے یہ حکومت عوام کو آئے روز مہنگائی و بے روزگاری کی دلدل میں پھنسا رہی ہے الیکشن سے پہلے حکومتی پارٹی نے عوام کو ایک(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن عوام کو ملازمتیں فراہم کرنے کے بجائے اداروں کو بند کر کے بیروزگاری میں اضافہ کررہی ہے کیونکہ اس سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد بے روزگار ہو جائے گی پیپلزپارٹی اداروں کی بندش اور نجکاری کے خلاف ہے اور حکومت کی طرف سے عوام پر کیا جانے والا یہ ظلم ناقابل برداشت ہے اس لئے پیپلزپارٹی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوامی طاقت سے اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورے ملک میں احتجاج کرے گی مزید کہا کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری کو ناجائز پابند سلاسل رکھ کر اور انکو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات نہ دے کر حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے اگر آصف علی زرداری کو دوران قید کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری موجودہ سنگ دل، بے رحم، نااہل و نالائق حکومت پر ہوگی اپوزیشن قائدین کے خلاف نیب گردی کیذریعئے من گھڑت مقدمات قائم کر کے انکو گرفتار کرنا اور اس کے بعد بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنا دراصل حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کیونکہ اس وقت ملک میں مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں عوام روز بروز مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں

احمد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -