امت مسلمہ کا اتحاد موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ سلطان احمد علی
رحیم یارخان(بیورور پورٹ) تنظیم العارفین کے سربراہ صاحبزادہ حضرت سلطان احمدعلی نے اپنے دورہ رحیم یارخان کے موقع پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیرمملکت امورداخلہ چوہدری ظفراقبال وڑائچ کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی صورت حال اوردوطرفہ باہمی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے کشمیرکی موجودہ صورت حال اورمودی سرکارکی جانب کشمیریوں کی نسل کشی اوردوماہ سے زائدنافذکرفیوپراپنی گہری تشویش کااظہارکیا، صاحبزادہ حضرت سلطان احمدعلی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)
نے کہاکہ عالمی برادری کوکشمیریوں پرہونے والے ظلم وبربریت کے خلاف اپنی آوازبلندکرنی چاہیے، پوری امت مسلمہ کااتحادموجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے کشمیریوں کوان کاحق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیاجائے، چوہدری ظفراقبال وڑائچ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکے حوالہ سے پوری دنیامیں اپناجوموقف واضح کیاہے اس کی ماضی مثال نہیں ملتی، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیرایک دن ضرورآزادہوگا، وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پربھارت کوکشمیرکے موقف پرشکست دی اوراب پوری دنیامیں کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلندہورہی ہیں، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کی آوازپوری دنیامیں بلندکرتے رہیں گے۔ اس موقع پرسابق نائب ناظم ضلع کونسل چوہدری حسنین ظفروڑائچ ودیگرموجودتھے، آخرمیں ملک وملت، افواج پاکستان کی سلامتی اورکشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعامانگی گئی۔
سلطان احمد علی