ہنوں کا چھجہ سمیت اندرون شہر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن‘7دھرلئے

  ہنوں کا چھجہ سمیت اندرون شہر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن‘7دھرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو سٹی ڈویژن نے ہنوں کا چھجہ سمیت اندرون شہر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرکے 7بجلی چور پکڑ لئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ڈی او انجینئر محمد امیر نواز کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چورو ں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 7افراد کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔آپریشن ہنوں کا چھجہ اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔میٹر انسپکٹر عرفان الحق‘ سرپرست اعلیٰ ہائیڈرو یونین بابا انور اور دیگر ملازمین ٹیم میں شامل تھے۔خصوصاً نائٹ چیکنگ کے موثر نتائج سامنے آئے۔ آپریشن کے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

موقع پر بجلی چورو ں میں ہلچل مچ گئی اور انہوں نے کنڈیاں اتارنے کی کوشش کی مگر میپکو ٹیم نے انہیں قابو کرلیا۔ اس موقع پر بجلی چوروں کی طرف سے مزاحمت اور بدتمیزی بھی کی گئی مگر میپکو ٹیم نے پروانہ کرتے ہوئے بجلی چورو ں کے کنکشن کاٹ کر میٹر اتار دئیے۔اس سلسلے میں ایس ڈی او انجینئر محمد امیر نواز نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر طاہر محمو د‘ ایس ای ملتان سرکل انجینئر میاں محمد انور اور ایکسین سٹی ڈویژن انجینئر رانا محمد تنویرکے احکامات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور کسی بھی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا۔بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔پکڑے گئے تمام بجلی چوروں کو بلاامتیازجرمانوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپریشن