جان بچانیوالی ادویات کی مصنوعی قلت کرکے مہنگے داموں فروخت کرنیکا انکشاف
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)جان بچانے والی اور دیگر ضروری ادویات کی مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرکے انہیں کئی گنا زائد قیمتوں پر فروخت کر نے کا معاملہ سامنے آیا ہے ان ادویات کی نایابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے محکمہ صحت حکام نے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ انسپکٹروں کو ایسے عناصر کے خلاف کا رروائی کی ہدایات جاری کی ہیں ان ادویات میں دل اور دمے،ہائی بلڈ پریشراوردیگر پیچیدہ امراض کی ادویات بھی عام دستیاب نہیں ہیں، جبکہ کھانسی،نزلہ زکام کی بعض (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
ادویات و سیرپ بھی کئی گنازائد قیمت پر فروخت ہورہے ہیں،محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مصنوعی قلت کے ذمہ دار ڈسٹری بیوٹرز کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ادویات