تعلیم وتربیت سے خصوصی بچوں کو معاشرے کو حصہ بنایاجاسکتا ہے‘ جہانزیب کچھی
میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کے حقوق اور انہیں سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے تا کہ یہ بچے بھی نارمل بچوں کی طرح زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سکول میلسی کے دورے کے موقع پر خصوصی بچوں سے گفتگو (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معذوری انسان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی سپیشل بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر ایسے بچوں کے والدین ہمت اور حوصلے کے ساتھ انہیں تعلیم و تربیت دلا کر معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ بچے بھی ہماری اپنی ہی توجہ کے مستحق ہیں جیسے ہم نارمل بچوں کے مستقبل کو سنوارنے پر توجہ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپیشل ایجوکیشن سکولز کو درکار تمام سہولیات اور وسائل کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے اور میلسی کے سکول میں درکار تمام وسائل بھی فوری مہیا کیئے جائیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر نے مختلف شعبہ جات اور تعلیمی سہولیات کا معائنہ کیا اور کلاس رومز میں جا کر سپیشل بچوں سے سوال وجواب بھی کیئے اس موقع پر محمد عالمگیر خان کھچی، مہر عبد الغفار، ملک محمد حبیب، حیدر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جہانزیب کھچی