حادثات‘ بچے سمیت 4جاں بحق‘نومولود کی لاش برآمد‘ دو خواتین کی خود کشی

  حادثات‘ بچے سمیت 4جاں بحق‘نومولود کی لاش برآمد‘ دو خواتین کی خود کشی

  

ملتان‘ محسن وال‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) حادثات‘ بچے سمیت 4افراد جاں بحق‘نومولود کی لاش برآمد، دو خواتین نے خود کشی کرلی ملتان سے وقائع نگار کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے سے ایک نومولود بچی کی لاش ملی ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر نشتر کے سرد خانے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

میں منتقل کر دیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے بتایا جاتا ہے کہ دولت گیٹ چوک پر نومولود بچی کی لاش کی موجودگی پر علاقے کے لوگوں نے پولیس اطلاع دی پولیس نے لاش نشتر ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دی ہے جس کی تفتیش جاری ہے محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جنڈیالی روڈ پر تیز رفتار ویگوڈالا بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر درخت سے جا ٹکرایا ایک شخص جاں بحق چار زخمی تفصیل کے مطابق جنڈیالی روڈ95پندرہ ایل کے قریب تیزرفتار ویگوڈالا بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر درخت سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں ویگو ڈالے میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا لیکن ایک زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جبکہ باقی چار زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا عینی شاہدین کے مطابق ویگو ڈا اور اسپیڈ تھا اور وہ اپنی سائیڈ پر جانے والے ٹریکٹر ٹرالی سے سامنے سے جا ٹکرایا۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے کمسن بچے سمیت تین افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ 38 زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ لیاقت پور کے رہائشی کمسن 10سالہ محمداکرام کے ساتھ پیش آیا جو رشتہ داروں کے ہمراہ رکشہ پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ اچانک جمپ لگنے پر سڑک پر جاگرا اور شدید زخمی ہوگیا، دوسرا حادثہ خانپور کی رہائشی30سالہ نجمہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہی تھی کہ چادر ٹائر میں پھنس جانے پر سر کے بل سڑک پر جاگری اور شدید زخمی ہوگئی جبکہ تیسراحادثہ اوباڑو کے رہائشی50سالہ محمدعارف کے ساتھ پیش آیا جیسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے38افراد جن میں خانپورکی رہائشی4 سالہ عروج بی بی، 3سالہ حوریہ فاطمہ، رحمت کالونی کی65 سالہ پروین بی بی، جمالدین والی کی60سالہ بختاور بی بی، چوک بہادر پور کی2سالہ اقراء بی بی، ماہی چوک کا22سالہ شیرمحمد، علی پور کا50سالہ بشیراحمد، چک87کا37سالہ عطاء رسول،چک99 کا 60 سالہ محمدصدیق، نوریوالی کا60سالہ بشیراحمد، کشمورکا35 سالہ محمد ذوالفقار اورشیخ واہن کارہائشی25سالہ محمد حفیظ وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ بھائی اور شوہر سے جھگڑا دلبرداشتہ ہوکر دو خواتین نے کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی۔6کااقدام خودکشی۔ تفصییل کے مطابق بستی پیراں بلوچ کی رہائشی 17سالہ رضوانہ بی بی اور ظاہر پیر کی رہائشی19سالہ شہناز بی بی نے بھائی اور شوہر سے جھگڑا ہوجانے پر دلبرداشتہ ہوکر کالاپتھر پانی اور مشروب میں گھول کر پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے6افراد جن میں سنجر پور کی رہائشی 20سالہ رکھیہ مائی، خان بیلہ کی35سالہ رابعہ بی بی، چک100 پی کا21سالہ عابد ارشاد، نوریوالی کا26سالہ شاہ زیب ملک، چک72کا22سالہ نوید علی اور فیروزہ کارہائشی25سالہ محمد باقر شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -