وزیراعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام پاکستان میں مثبت انقلاب لاچکا ہے‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

  وزیراعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام پاکستان میں مثبت انقلاب لاچکا ہے‘ ...

  

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصا ف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام نوجوانوں کی زندگیوں اور پاکستان میں مثبت انقلاب لا چکا ہے وہ نوجوانوں کے مختلف وفود سے ملاقات کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو ہنر مند بنائیں محنت اور ایمانداری اپنائیں خلوص نیت کے ساتھ خود روزگار کے لیے منصوبہ بندی کریں انشاء اللہ ”کامیاب نوجوان پروگرام“ اور وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ کی مخلص ٹیم کو وہ اپنے شانہ بشانہ پائیں گے انہوں نے کہا کہ خواب دیکھنے، خواب ترتیب دینے سے آگے بڑھ کر اب خوابوں کی تکمیل اور تعبیر کا وقت آچکا ہے امید کامل ہے کہ پاکستانی نوجوان آگے بڑھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کریگا ان سے ملاقات کرنیوالوں میں عبدالکریم گگن، تبسم، کلیم کھوسہ، رومیسا نجیب، خدیجہ، بشریٰ امین، ابوبکر، وقار چانڈیہ، نعمان احمد، آفاق، کاشفہ الطاف، انعم، شائستہ، فرزانہ و دیگر شامل تھے۔

شاہینہ نجیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -