کرپشن کیس: سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت منظور‘ 28اکتوبر کو ریکارڈ طلب

  کرپشن کیس: سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت منظور‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام سے 28 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

سابق ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف ملتان اور مظفر گڑھ اینٹی کرپشن نے ادویات کی خریداری میں خرد برد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کیے تھے جس پر ان کی ملتان اور مظفرگڑھ اینٹی کرپشن عدالتوں نے ضمانتیں خارج کردیں جبکہ ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھی چند روز قبل عدم پیروی کے باعث عبوری ضمانت خارج کی تھی جس پر اینٹی کرپشن حکام انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ بے قصور ہیں اس لئے ضمانت منظور کی جائے۔ تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل جسٹس نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
عبوری ضمانت