سبین گل کی رکنیت ختم‘ ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے‘ پروفیسر کاشف چشتی

سبین گل کی رکنیت ختم‘ ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے‘ پروفیسر کاشف چشتی

  



ملتان (وقا ئع نگار) چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز نے استحقاقیہ کمیٹی کی طرف سے ہیرنگ کیلئے ایم ایس ودیگر کو طلب کرنے پر استعفی دینا شروع کر دئے اور پریس کانفرس سے چلڈرن ہسپتال کے پروفیسر کاشف چشتی۔پروفیسر سہیل ارشد ودیگر نے خطاب میں کہا کہ ایم پی اے سبین گل نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد کو معطل کروا کے ڈاکٹرز کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سبین گل کی پنجاب(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

اسمبلی کی رکنیت ختم کریں اور ہمارے ڈاکٹرز کو بحال کرتے ہوئے ہیرنگ کمیٹی کا فیصلہ ہمارے حق میں کروایا جائے۔۔ہم کسی بھی اپنے خلاف ہونے والے ہیرنگ کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو احتجاج کا سلسلہ بڑھا دیں گے اور ہسپتالوں میں مکمل بایئکاٹ کریں گے۔ہم نے اپنے استعفی ہسپتال انتظامیہ کو جمع کرا دئے ہیں۔پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عباد۔ڈاکٹر سعدیہ ڈاکٹر وقاص۔ڈاکٹر ابو طالب ودیگر 45 کے قریب ڈاکٹرز نے استعفی پر دستخط کئے۔اس کے ساتھ ساتھ چلڈرن ہسپتال کے ساڑھے چار سو پیرامیڈیکس سٹاف نے مطالبات منظور ہونے تک اپنے استعفی ہسپتال انتظامیہ کو جمع کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے گھر میں آکر اس طرح کے خاتون ایم پی اے سلوک ناقابل برادشت ہے۔جس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے

کاشف چشتی

مزید : ملتان صفحہ آخر