ڈاکٹرز معاملہ کو ذاتی رنگ دے رہے ہیں‘ کسی سے دشمنی نہیں‘ سبین گل
ملتان (وقا ئع نگار) ڈاکٹر قوم کا مسیحا ہیں۔ان کا جارحانہ رویہ قابل افسوس ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی ایم پی اے سبین گل خاں نے چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس پر موقف میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مرے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر تمام معاملے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)
کو زاتیات بنا کرغلط رنگ دیا جا رہا ہے اور بلیک میلنگ کیا جارہا ہے۔میری کسی بھی ڈاکٹر کمیونٹی کے فرد سے ذاتی انا یا دشمنی نہیں ہے۔عام پاکستانی شہری کی حثیت سے میں استحقاق کر سکتی تھی۔مری پارٹی مری موجودہ ہیرنگ میں بالکل اثر انداز نہیں ہو رہی۔ہیرنگ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے مجھے قبول ہوگا۔مگر ڈاکٹر کمیونٹی نے فیصلہ آنے سے پہلے ہی بے صبری اور بلیک میلنگ کا راستہ اختیار کیاہے۔سبین گل نے مزید کہا کہ مرے ساتھ صلح جوئی کیلئے ڈاکٹرز کمیونٹی کے کسی فرد نے رابطہ نہیں کیا بلکہ جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ہسپتال کا ماحول خراب کرکیہمارے ہی مریض بچوں کے ساتھ نانصافی کی ہے ڈاکٹرز مسیحا ہیں انکو اپنے شعبہ سے دیانت دار رہنا چاہیئے۔
سبین گل