ہسپتالوں کی نجکاری‘ڈاکٹرز‘ پیرا میڈکس کی آٹھویں روز بھی ہڑتال

  ہسپتالوں کی نجکاری‘ڈاکٹرز‘ پیرا میڈکس کی آٹھویں روز بھی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقا ئع نگار) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی کال پر ملتان میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔احتجاجی مظاہرہ کے دوران نشتر ہسپتال اور چلڈرن کمپلیکس میں آوٹ ڈور، آپریشن تھیٹر شعبہ ریڈیالوجی اور پتھالوجی مکمل بند رہا ہے۔ مریض خوار آٹھ روز کے دوران درجنوں مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوگئے، اور وہ علاج معالجہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کی سہولیات سے محروم رہے ہیں۔واضح رہے نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری،برن یونٹ کے آوٹ ڈور میں بھی ہڑتال رہی ہے۔،گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے آوٹ ڈور وارڈ کے باہر احتجاج اور دھرنا دیا گیا ہے
ڈاکٹر، ہڑتال