آبادی کنٹرول کرکے ملک کو درپیش مسائل حل کیے جاسکتے ہیں‘ شاہدہ احمد

  آبادی کنٹرول کرکے ملک کو درپیش مسائل حل کیے جاسکتے ہیں‘ شاہدہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس کا وزٹ کیا۔انہوں نے ا س موقع پر کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرکے ہی ملک وقوم کو درپیش مسائل کو حل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کہ پسماندہ اوردیہی علاقوں میں پاپولیشن کو کنٹرول کرنے کیلے شعور وآگاہی کی خصوصی مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اس پیغام کو عام لوگو ں تک پہنچایاجائے۔انہوں نے کہاکہ 70برسوں میں جس تیزی سے ہماری آبادی میں اضافہ ہوا ہے اس کے پیش نظر ہر شہری کو سنجیدیگی سے جائزہ لیناچاہیے۔انہوں نے زوردیاکہ دیہی علاقوں میں آگاہی مہم کے حوالے سے مختلف تقریبات،واک،سمینارز کااہتمام کیاجائے۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر مہر خضرت حیات نے تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع بھر می پاپولیشن کے سنٹرز کی کارکردگی سے آ گا ہ کیا۔انہوں نے مسزشاہدہ احمد کی اس حوالے سے دلچسپی اور تعاون کوسراہا۔۔
شاہدہ احمد