عوام کو ترجمانی پر گرفتاریاں پیپلز پارٹی کو نہیں ڈرا سکتی‘ نوابزادہ افتخار

  عوام کو ترجمانی پر گرفتاریاں پیپلز پارٹی کو نہیں ڈرا سکتی‘ نوابزادہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ و پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نوابزادہ افتخار احمد خان نے پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بلاجواز گرفتاری اور انہیں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کو حکومتی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

انہوں نیکہا کہ حیران ہیں کہ نہ کوئی ایف آئی آر ہے نہ کوئی ریفرنس دائر ہے اور نہ کوئی فردجرم عائد ہے مگر آصف علی زرداری گرفتار ہیں جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا ڈاکٹروں کی ہدایت کے باوجود سابق صدر کو صحت تک رسائی دینے سے حکومت انکاری ہے انہوں نیکہا کہ انسانی حقوق و آئین کی پامالی میں ملوث ذمہ دران کے خلاف نوٹس لینے والے بھی خاموش ہو چکے ہیں جو کہ افسوس ناک امر ہے جبکہ یہ آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت زندگی کے بنیادی حق کے حصول کی وحشیانہ خلاف ورزی ہے انہوں نیکہا کہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان لوگوں پر ہو گی جنہوں نے زرداری کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے یرغمال بنا رکھا ہے انہوں نیکہا کہ عوامی ترجمانی پر گرفتاریاں پیپلزپارٹی کو نہیں ڈرا سکتی جبکہ ملک کا بچہ بچہ جان چکا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر چکی ہے اور اپوزیشن کو عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے سے روک رہی ہے جو کہ حکومت کی بھول ہے انہوں نیکہا کہ پیپلزپارٹی شہداء کی عوامی جماعت ہے اور پیپلزپارٹی وقت آنے پر ملک اور عوام کے لئے جان تو سے سکتی ہے مگر اصولوں کا سودا نہیں کرسکتی
نوابزادہ افتخار