کالے یرقان کا حملہ خاتون  سمیت 4افراد جاں بحق 

  کالے یرقان کا حملہ خاتون  سمیت 4افراد جاں بحق 

  



رحیم یارخان(نمائندہ  پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت چار افراد ہسپتال میں دم توڑگئے،2زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق احمد پور لمہ کی رہائشی35سالہ امیراں بی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

بی، کشمور کا60سالہ عبدالکریم، صادق آباد کا52سالہ صالح محمد اور کوٹ سمابہ کارہائشی40سالہ اللہ ڈیوایا کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود چاروں افراد جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 2متاثرین جن میں کوٹ سمابہ کی رہائشی55سالہ حیاتاں بی بی اور چک عباس کی رہائشی60سالہ شاہدہ پروین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان 

مزید : ملتان صفحہ آخر