پولیو سمیت مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے  سپیشل ای پی آئی پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ 

پولیو سمیت مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے  سپیشل ای پی آئی پروگرام شروع ...

  



 ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت حکام نے پولیو اور دیگر ویکسین پریونٹیبل بیماریوں کے روک تھام کے لئے سپیشل ای پی آئی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔جو 12 تا 29 اکتوبر 2019 تک(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

 جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عابد حسین ایریا کوآرڈینیٹر عالمی ادارہ صحت اور ڈاکٹر ظفر عباس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس نے.ڈی ایچ ایم ٹیز سے مشاورت سے سماجی آگاہی پروگرام مورخہ 12 تا 15 اکتوبر 2019 پورے ضلع کے لئے ترتیب دیا گیا. ہر یونین کونسل میں سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر سماجی آگاہی پروگرام کا سربراہ ہو گا جو مساجد سے اعلانات,پوسٹرز اور بینرز نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے اور سکولز میں خصوصی آگاہی نشستوں کے اہتمام کو یقینی بنائے گا. اس کے بعد 16 تا 29 اکتوبر 2019 سے اپریشنل پلان ترتیب دیا گیاہے جس میں مختلف مقامات پر آوٹریچ ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسینیٹرز, سی ڈی سی سپروائزرز اور سینٹری انسپکٹر بچوں کی ویکسین مکمل کریں گے. لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی زیر نگرانی لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر رہ جانے والے تمام بچوں کو ویکسینیشن سنٹرز پر بھیجیں گے. ڈینگی کا عملہ بھی اس پروگرام میں تعاون کر رہا ہے. اس پروگرام کی مانیٹرنگ ڈی ایچ ایم ٹیز اور الائیڈ پارٹنر ادارے کریں گے. مرکزی آئی ٹی سنٹرز میں اس پروگرام کی.روزانہ کی.بنیاد پر رپورٹنگ کی جائے گی. اس مھم کے سلسلے میں ڈی ایچ اے ملتان دفتر سے ڈاکٹر ظفر عباس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس کی سربراہی میں کچہری چوک کی طرف واک کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شیکت کی. ڈاکٹر ظفر عباس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس اور جمیل.احمد ڈی ایس وی ملتان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ کریں اور انکاری والدین کو سمجھانے میں بھرپور تعاون کریں.

سپیشل پروگرام 

مزید : ملتان صفحہ آخر