مسقط جانیوالی خاتون کے سامان سے ملتان ائیر پورٹ پرپسٹل کی دو گولیاں برآمد 

مسقط جانیوالی خاتون کے سامان سے ملتان ائیر پورٹ پرپسٹل کی دو گولیاں برآمد 

  



 ملتان (وقا ئع نگار)  ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر خاتون کے سامان سے پسٹل کی دو گولیاں برآمد کر لی گئیں تفصیل کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی فائزہ مشتاق مسقط جانے کے لئے ملتان انٹر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

نیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی تھی اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے پسٹل کی دو گولیاں برآمد ہوئیں مسافر خاتون نے اے ایس ایف حکام کو بتایا کہ غلطی سے گولیاں سامان میں شامل ہو گئی تھیں ضروری تصدیق کے بعد خاتون کو سفر کی اجاز ت دے دی گئی

مزید : ملتان صفحہ آخر