الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ چیئرمین سینیٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ چیئرمین سینیٹ نے سپیکر قومی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی بارے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)


صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک خط لکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ ممبران کی تعیناتی کیلئے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ہونی چاہئے۔ خط میں تجویز دی گئی ہے کہ یہ ملاقات 21 اکتوبر بروز پیر کو دن گیارہ بجے کمیٹی روم نمبر تین میں منعقد ہوسکتی ہی۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے یہ خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن