عمران خان امن کے سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں‘ چوہدری آصف مجید
رحیم یارخان(بیورور پورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان امن کے سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کاسفیربن کرمودی حکومت کا گھناؤنا چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے، کشمیری عوام دو ماہ سے زائد قید وبند کی صعوبتیں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
اور بھوک افلاس میں مبتلا ہیں،کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، حراستی ہلاکتوں وفرضی جھڑپوں،بے نام قبروں جیسے سنگین جرائم کی فوری طورپرروک تھام کی جائے، عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمی سے چشم پوشی کی بجائے سختی سے نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے، مسئلہ کشمیر کے لیے پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بطورمہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں کشمیرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ پاکستان کی ترقی کیلئے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت خصوصی اہمیت کی حامل ہے جس سے مستقبل کے معمار ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں گے، نوجوانوں کی مثبت تعلیم وتربیت ہی ان کی ترقی کی ضامن ہے جس کے ذریعے وہ مستقبل میں ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے،تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے حکومت ہنگامی اقدامات اٹھارہی ہے، پرنسپل پروفیسرسجادمنصور، ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پروفیسرساجدمحمودخان نے کہاکہ کشمیرہماری شہ رگ ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، ہم آخری دم تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیرایک دن آزادہوگا، انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ کشمیرمیں ہونے والے ظلم وبربریت کوفوری روکاجائے، کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے، پروگرام کے آرگنائزرپروفیسرعارف ایوب، پروفسیرعمران بشیرنے بھی خطاب کیااورکشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا، اس موقع پرسابق ممبرمیونسپل کمیٹی چوہدری نعمان صغیر، احمررضاکاکا، میاں انوارنبی، چوہدری جاویداختر، پروفیسرعطاء اللہ نملزئی، پروفیسرمحمداقبال،پروفیسرشہزادندیم، پروفیسراخترحسین مدنی ودیگرموجودتھے۔چوہدری آصف مجیدکوکالج انتظامیہ کی جانب سے کالج کودرپیش مسائل سے آگاہ کیاگیاجسے انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
آصف مجید