الیکشن کے دوران کیے گئے تمام وعدے پورے کرینگے‘ احمد علی دریشک

  الیکشن کے دوران کیے گئے تمام وعدے پورے کرینگے‘ احمد علی دریشک

  



دراہمہ(نامہ نگار)ہم نے الیکشن کے دوران جو وعدے کئے تھے وہ انشاء اللہ پورے کریں گے میرا حلقہ بہت بڑا ہے انشاء اللہ ہر بستی میں ترقیاتی کام ہوتا ہوا نظر آئے گا آپ لوگ مایوس نہ ہوں دیر ہو سکتی ہے لیکن کام ضرور ہو گا آپ لوگوں کے تعاون سے دوسری مرتبہ منتخب ہوا ہوں ہر یونین کونسل میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

کروڑوں روپے کا کام کراؤں گا انشاء اللہ بہت جلد میرے حلقے کی عوام کو نظر آئیں گے ہم عملی طور پر کام کرتے ہیں زبانی جمعخرچ نہیں کرتے یہ بات MPAاور لینڈ ریکارڈ کے چیئر مین سردار احمد علی خان دریشک نے بستی میر والا چانڈیہ میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر علاقے کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چانڈیہ اتحاد میرے لئے خوشی کی بات ہے میں انشاء اللہ چانڈیہ برادری کے نوجوان حاجی محمد صدیق خان چانڈیہ اور معززین سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اُتروں گا بستی چانڈیہ کی تمام گلیوں میں سیوریج سولنگ بنانے کا اعلان کرتا ہوں 15دن کے اندر آپ کی بستی کا کام شروع ہو جائے گا کروڑوں روپے کے فنڈ سے کام کروا کر آپ کے آگے سرخرو ہوں گا مختلف گلیوں کا وزٹ کیا گیا ان کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر میزبان محمد صدیق خان چانڈیہ نے سردار احمد علی خان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے جو ہماری بستی کیلئے فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے ہم انکے تہہ دل سے شکر گزار ہیں آج تک ہماری بستی کے مسائل کسی نے بھی حل نہیں کئے سردار احمد علی خان دریشک نے پوری بستی کا دورہ کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ عوامی لیڈر اور عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں آخر میں انقلابی شاعر الطاف جابر چانڈیہ نے اپنی نظم پیش کی اور بستی کے مسائل کے بارے میں نشاندہی کرائی گئی چانڈیہ برادری کے تمام نوجوان اور بزرگوں نے حاجی محمد صدیق خان کو بستی کا اور چانڈیہ برادری کا سربراہ مقرر کیا گیا اور مبارکباد پیش کی اس موقع پر حاجی طالب حسین چانڈیہ، حاجی خادم حسین چانڈیہ، حاجی اللہ بخش خان چانڈیہ، منشی کریم بخش خان چانڈیہ، فضل خان چانڈیہ، غلام عباس خان چانڈیہ، قاسم خان چانڈیہ، اللہ بخش خان چانڈیہ کے علاوہ حاجی عطاء محمد خان جوگیانی، ملک رحیم بخش خان سہرانی، عبدالرؤف خان کھوسہ، امیر بخش خان سہرانی، حاجی نذر حسین سہرانی، حاجی غلام فرید سہرانی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حاجی صدیق خان چانڈیہ کو چانڈیہ سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی سردار احمد علی خان دریشک کے ساتھ آنے والے معززین ملک حنیف آرائیں، سید طاہر شاہ مشہدی، ریاض احمد لغاری کے علاوہ دیگر معززین بھی شامل تھے۔

احمد علی دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر