”کامیاب جوان پروگرام“نوجوانوں کو خوشحالی کی طرف لے کر جائیگا،عثمان ڈار
اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو خوشحالی کی طرف لے کر جائے گا، تحریک انصاف حکومت کے قیام میں نوجوان طبقے کا کلیدی کر دار ہے، پروگرام جوانوں کو خود مختار بنانے کی جانب (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
پہلا قدم ہے ماضی کی حکومتوں نے نوجوان طبقے کو نظر انداز کیا، نوجوان ہیں ووٹ نہ دیتے تو ہم حکومت میں نہ ہوتے،پاکستان میں پہلی یوتھ کونسل بن چکی ہے،یوتھ کونسل عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے۔جمعرات کو کنونشن سینٹر میں کامیاب نوجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو خوشحالی کی طرف لے کر جائے گا، پروگرام جوانوں کو خود مختار بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے نوجوان طبقے کو نظر انداز کیا۔ نوجوان ہیں ووٹ نہ دیتے تو ہم حکومت میں نہ ہوتے۔ پاکستان میں پہلی یوتھ کونسل بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کونسل عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے۔
عثمان ڈار