کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی‘ ایک کروڑ مالیت کے نان کسٹم پیڈٹائر ضبط‘ 2افراد گرفتار

  کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی‘ ایک کروڑ مالیت کے نان کسٹم پیڈٹائر ضبط‘ ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (آئی اینڈ آئی) سکواڈ نے شیرشاہ ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے سمگڈ ٹائرز کنٹینر سمیت ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ غلام سرور کی ہدایت پر انسپکٹرز ظفر اقبال اور محسن شاہ نے شیرشاہ ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ 1913 بڑے سائز کے نئے ٹائرز قبضہ میں لے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کر دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے سمگڈ ٹائروں کی یہ کھیپ کوئٹہ سے لاہور پہنچائی جانیوالی تھی کہ ملتان کے شیرشاہ ٹول پلازہ پر کسٹم آئی اینڈ آئی کے ہتھے چڑھ گئی ہے ٹائروں کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔

ٹائر ضبط

مزید : ملتان صفحہ آخر