حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج سے آغاز

حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آج سے آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام مخدوم الاولیاء حضرت علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقادآج صبح 11.00بجے آپ کے آستانہ عالیہ پر ہوگا۔حضرت داتاگنج بخش ؒ علی ہجویری کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا آغاز مہمانان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کے ہاتھوں دربار اقدس پر چادر پوشی سے ہوگا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ، وزراکرام و ممبران وفاقی و صوبائی اسمبلی،سیکرٹری اوقاف، ایڈیشنل سیکر ٹری اوقاف،ڈائریکٹر جنرل اوقاف و جملہ افسران بھی موجود ہونگے۔

مزید :

صفحہ آخر -