پنجاب، کے پی میں 20فروری20ء کو بلدیاتی الیکشن ممکن نہیں، الیکشن کمیشن
اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت کی مقرر کردہ تاریخ پر بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں، دو ارکان کی تقرری تا حال نہیں ہو سکی۔الیکشن کمیشن کے مطابق فروری 2020 میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے تاحال انتخابی قواعد تیار نہیں کیے، دونوں صوبوں نے ابھی اپنے قوانین میں کچھ ترامیم بھی کرنی ہیں۔الیکشن کمیشن کو رولزکے اجرا کے بعد حلقہ بندیوں کے لیے کم ازکم چار ماہ چاہیئں، خیبر پختونخوا حکومت کو کئی ماہ سے اپنا کام مکمل کرانے کی یاددہانی بھی کرائی جا رہی ہے، خدشہ ہے کہ دسمبر میں الیکشن کمیشن ادھورا ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات مزید التوا کا شکار نہ ہو جائیں۔
الیکشن کمیشن