طاہر القادری کے دھرنے پر اخراجات کی رسیدیں 15د ن میں پیشکش کی جائیں 

        طاہر القادری کے دھرنے پر اخراجات کی رسیدیں 15د ن میں پیشکش کی جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آ ئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی نے وزارت داخلہ کو 2013 میں اسلام آباد میں علامہ طاہر القادری کی طرف سے دیئے جانے والے دھرنے پر اخراجات کی رسیدیں 15دن میں مہیا کرکے رپورٹ پیش کرنے اور ایف آئی اے میں میرٹ کے خلاف بھرتیوں کی شکایایت کا نوٹس لیتے ہوئے جواب فراہم کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے نیشنل بنک کی جانب سے پاسپورٹ کے کمیشن کی مد میں غیر قانونی طور پراضافی وصولی کے معاملے پر سخت برہمی کااظہار کیااور دو ہفتوں میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کنوئیرشاہدہ اختر کی زیر صدرات ہوا،اجلاس میں سال 2013 میں اسلام آباد میں طاہر القادری کی طرف سے دھرنے پر وزرات داخلہ کے اخراجات کے آڈٹ اعتراضات پر غور کیا گیا، آ ڈٹ حکام نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ وزرات داخلہ نے دھرنے کے اخراجات میں سے دو کروڑ 50 لاکھ کی رسیدیں نہیں دکھائی، وزرات داخلہ نے پاکستان رینجرز لاہور اور فرنٹیر ایف سی پشاور سے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹ نہیں لیے،سیکرٹری داخلہ کی عدم موجودگی میں آڈٹ اعتراض موخر کر دیا گیا،کمیٹی نے پندرہ دن میں رینجرز اور ایف سی سے رسیدیں لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،کمیٹی رکن ریاض فتیانہ نے ایف آئی اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے میں بھرتیاں شفاف نہیں ہوئی، وزیراعظم اور ڈی جی ایف آئی کو خط لکھا،پنجاب سے میرٹ پر دوسرے نمبر پر آنے والے کو بھرتی نہیں کیا گیا،دوسرے نمبر پر آنے والے کے 50 میں سے 47 نمبر لیے،ڈی جی ایف آئی اے نے بھی جواب نہیں دیا،نیا پاکستان ہے،اگر میرٹ کا خیال نہیں رکھا جائے گا تو کیسے معاملات چلیں گے، کمیٹی نے ایف آئی کو اس پر مکمل جواب فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
رسیدیں 

مزید :

صفحہ آخر -