ترجمان دفتر خارجہ نے ترک صدر کے  دورہ پاکستان ملتوی ہو نے کی تصدیق کر دی 

  ترجمان دفتر خارجہ نے ترک صدر کے  دورہ پاکستان ملتوی ہو نے کی تصدیق کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے جس کی نئی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دور ان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ترک صدر کے دورے کی نئی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔ڈاکٹر محمد فیصل کے اعلان سے اس سے قبل ترک سفارتکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں ترک صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔چند روز قبل وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے 23 اکتوبر کو سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کریں گے تاہم ڈاکٹر فیصل نے ترک صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے متعلق کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ یاد رہے کہ  ترکی اس وقت شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے جس کی وجہ سے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا۔
تصدیق کر دی 

مزید :

صفحہ آخر -