مشرقی صوبے جیانگ زو میں 2 امریکی شہر ی گرفتار،چینی دفتر خارجہ کی تصدیق  

   مشرقی صوبے جیانگ زو میں 2 امریکی شہر ی گرفتار،چینی دفتر خارجہ کی تصدیق  

  

  بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں 2 امریکی شہریوں کو حراست میں لیا گیا  ہے جن پر  الزام ہے کہ وہ چین سے لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں امریکی شہری چین میں انگریزی زبان سکھانے کے ادارے سے منسلک ہیں۔ امریکی شہریوں کو چین کے مشرقی صوبے جیانگ زو سے حراست میں لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں امریکی باشندوں کی حراست کی خبرسے آگاہ ہیں اور صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق دونوں امریکی شہریوں کو گذشتہ ماہ کے آخر میں حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے ایک جیکب ہارلن چین میں انگریزی زبان سکھانے کے ادارے کے مالک ہیں جسے انہوں نے 2004 میں قائم کیا تھا۔اس کے علاوہ ایلیزا پیٹرسن نامی خاتون ادارے کی ڈائریکٹر ہیں اور گذشتہ 8 برسوں سے چین میں مقیم ہیں۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان جینگ شوآنگ نے دونوں امریکی شہریوں کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پر چین سے لوگوں کو غیر قانونی طور پر باہر بھجوانے کے انتظامات کروانے کے الزامات ہیں۔جینگ شوآ نگ کا کہنا ہے کہ چینی قانون کے مطابق دونوں امریکیوں کو الزام ثابت ہونے پر 2 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

 تصدیق  

مزید :

صفحہ آخر -