وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے مذاکرات، نو ر الحق قادر ی کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی 

    وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے مذاکرات، نو ر الحق قادر ی کی مسائل حل کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان جاری سرد جنگ کا خاتمہ،حج2020ء کی تیاریوں کے حوالے سے ہوپ کے سابق چیئرمین ثناء اللہ کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات،وفاقی سیکرٹری میاں محمد مشتاق،سابق ڈی جی ڈاکٹر ساجد یوسفانی،ایڈیشنل سیکرٹری،جوائنٹ،ہوپ سیکرٹری حج بھی موجود تھے،ہوپ سندھ کے چیئرمین نذیر احمد،سابق چیئرمین محمد سعید،اسلام آباد کے چیئرمین ناصر خان،پنجاب کے چیئرمین رانا شاہد نذیر،کے پی کے کے سابق چیئرمین مسعود شنواری،بلوچستان کے چیئرمین سید عبد الرحیم ادو آغا،سابق چیئرمین جمال خان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوئے تھے،ہوپ نے وزارت مذہبی اور کو حج پالیسی 2020ء کی تیاریوں کے حوالے سے ان بورڈ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہر معاملے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے خوشگوار موڑ میں ہوپ کے ذمہ داران کے تحفظات سننے اور پرائیویٹ حج سکیم کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،سابق مرکزی چیئرمین ثناء اللہ نے حج2019ء کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد اور ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب حج آپریشن پر مبارک باد پیش کی،دونوں اطراف سے باہمی ملاقاتیں اور مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مذاکرات

مزید :

صفحہ آخر -