ہوپ کے الیکشن 7دسمبر کی بجائے 13نومبر کو کرانے کا فیصلہ

ہوپ کے الیکشن 7دسمبر کی بجائے 13نومبر کو کرانے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے الیکشن کی تاریخ پھر تبدیل،7دسمبر کی بجائے 13نومبر کو کرانے کا فیصلہ،ایگزیکٹو کونسل کی سفارشات کی روشنی میں مرکزی چیئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ نے تاریخ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی،بعض حج آرگنائزر نے بلا وجہ دو ماہ تاخیر کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کی تاخیر کو مجبوری کی بجائے سازش قرار دیا تھااور کہا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین 31اکتوبر کو ختم ہو جائے گا،نومبر میں الیکشن ہو سکتے ہیں،مرکزی چیئرمین ہوپ نے حج آرگنائزر کے تحفظات کو مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے سامنے رکھا،طویل مشاورت کے بعد نومبر میں الیکشن کرانے کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے ایک دفعہ پھر تاریخ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی،اس سے پہلے 19اکتوبر کو الیکشن طے پائے تھے،چہلم نواسہ رسول کی وجہ سے 7دسمبر تک ملتوی کر دئیے گئے تھے اب نئی تاریخ13نومبر مقرر کی گئی ہے،چیئرمین نے الیکشن کمیشن کو نیا شیڈول فوری جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔  

ہوپ کے الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -