اینٹی کرپشن لاہور ریجن کا چھاپہ، پٹواری ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ گرفتار

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کا چھاپہ، پٹواری ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے چوبرجی میں ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے آفس پر چھاپہ مار کرمحمد رمضان پٹواری ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کو گرفتار کرلیاہے۔محمد رمضان پر الزام ہے کے اس نے رشوت لے کربوگس فرد جاری کی، ملزم جعلسازی سے بیوہ خاتون کا رقبہ فروخت کرنے میں ملوث تھا،وہ جولائی 2016 سے مفرور تھا۔علاوہ ازیں ڈی جی اینٹی کرپشن گوہرنفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن فیصل آبادنے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عابد شیر علی کے بہنوئی قیصر ادریس کے قبضے سے سرکاری زمین واگزار کروالی، محکمہ جنگلات کی سرکاری رقبے پر عابد شیر علی فیملی نے ناجائز ڈیرہ اور فارم ہاؤس بنا رکھا تھا، اینٹی کرپشن نے سرکاری رقبے پر بنائے گئے ناجائز ڈیرے کو گرا کر قبضہ واگزار کروا لیا،چودھری شیر علی کے داماد قیصر ادریس نے ایک عرصے سے سرکاری زمین پر نا جائز قبضہ کر رکھا تھا، اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے عابد شیر علی فیملی سے زمین واگزار کروا کے محکمہ جنگلات کے حوالے کردی ہے،اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ناجائز فارم ہاؤس اور ڈیرے کو مسماربھی کردیاہے۔
اینٹی کرپشن

مزید :

صفحہ آخر -