ورچوئل یونیورسٹی کے زیر اہتمام فاصلاتی نظام تعلیم کی تحقیقی کانفرنس
لاہور(پ ر) ورچوئل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 33 ویں سالانہ کانفرنس لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں 100 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے 12 مختلف ممالک سے شرکت کی اور 450 سے زائد ملکی سکالرز نے شرکت کی اور فاصلاتی نظام تعلیم میں ہونے والی جدت پہ روشنی ڈالی۔وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کانفرنس کے پہلے دن مہمان خصوصی کے طور پہ شرکت کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی اور صدر ایشین ایسوسی ایشین آف اوپن یونیورسٹیز ڈاکٹر میلینڈا نے خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں سری لنکا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، فلپائن، چائنہ موریشیس، یونان، ویتنام،، برما، ملائشیا، جاپان، ایران، مالدیپ کے علاوہ اور بھی ممالک نے شرکت کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جدیدیت کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فرسودہ تعلیمی نظام کو بھی ختم کرنا ہو گا،معاشرے سے غربت، ناخواندگی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے تعلیم کے حصول کو آسان بنانا ہو گا،علم تک رسائی پر سب کا یکساں حق ہے ورچوئل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیز کی 33 ویں سالانہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ہرشہری کیلئے تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے اوپن ڈور پالیسی کی ضرورت ہے،موجودہ دور میں انٹرنیٹ نے علم کو وسعت دینے کا ایک سستا موقع فراہم کیا ہے لہٰذاہر طالب علم کو ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کا استعمال کرنا چاہیے جو کہ کتابوں اور دیگر تعلیمی مواد سے سستا ہے اور اسی تسلسل میں ورچوئل یونیورسٹی گزشتہ 17 سالوں سے پاکستانی طلبا و طالبات کو رنگ و نسل کے فرق کے بغیر تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ فاصلاتی نظام تعلیم دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے اورفاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے علم کی فراہمی کیلئے ورچوئل یونیورسٹی کا کاکردار قابل ستائش ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے ہونہار طلبہ کو ان کی نمایاں کارکردگی اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ورچوئل یونیورسٹی کے منتظمین بالخصوص ڈاکٹر مسرور الہی بابر ڈین فیکلٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا اور ایوارڈز سے نوازا۔
ورچوئل یونیورسٹی