حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے سڑکیں بند کر کے مل کر احتجاج کرینگے، میر بزنجو
اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،بلوچستان حکومت کو زبردستی توڑ کر حکومت بنائی گئی،2018 انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی مکران میں 7ہزار ووٹوں کو 37ہزار ووٹ بنا دیا گیا جیتنے والوں نے بھی زیادہ ووٹ پڑنے پر احتجاج کیا بلوچستان کے علاقے مکران میں 7 ہزار ووٹ کو 37 ہزار میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایران اور سعودیہ کا جھگڑا ختم کرنے نکلے ہیں یہ عجیب بات ہے ایف اے ٹی ایف میں سعودیہ اور ایران نے پاکستان کو ووٹ تک نہیں دیا اور آپ انکی ثالثی کے لیے جارہے ہیں، عمران خان کا رہنا پاکستان کے عوام کے مفاد میں ہے نا ملک کے مفاد میں ہے،اب آپ کو حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے مزاحمت کرنا ہوگی، روڈز بلاک کرنا ہونگے پی ٹی آئی کا دھرنا فرمائشی دھرنا تھا، وہ کوئی احتجاج نہیں تھا موجودہ حکومت اگر مزید رہی تو جینا مشکل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک کو عملی طور پر موجودہ حکومت دیوالیہ کررہی ہے اس ماحول سے جو اپوزیشن جماعت نکلے گی وہ خود کشی کے مترادف ہوگا۔پی ٹی آئی کا دھرنا جنرل پاشا اور راحیل شریف کا تھا عمران کا تھا ہی نہیں گزارش ہے کہ فوج کو اپوزیشن کے سامنے کھڑا نہ کیا جائے، فوج بھی کسی ایسے عمل کا حصہ نہ بنے اگلے فیز میں اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا معاملہ آئے گا امید ہے اتفاق رائے ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی آزادی مارچ میں اپنی تمام طاقت لگائے گی اس حکومت کو گرانے اور نئے الیکشن کرنے کیلئے ہم اپنی پوری طاقت لگائیں گے۔
میر بزنجو