نیب نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی ودیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

  نیب نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی ودیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) نیب نے نوازشریف کے سابق سیکریٹری سعید مہدی ودیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔احتساب عدالت نے ملزمان کے خلاف ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا۔احتساب عدالت میں دائر کیے گئے ریفرنس میں نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 56 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، ملزمان پی ایس اوکا پیٹرول غیر قانونی طور پر ایڈمور کمپنی کو دیتے رہے،دیگر ملزمان میں سینیرجنرل منیجر مارکیٹنگ، پی ایس او عرفان خلیل قریشی، سابق ایم ڈی، پی ایس او نعیم یحی، سابق ایم ڈی زوالفقار علی جعفری، ایڈمور گیس کمپنی کے رضی احمد حنفی اور انور مسعود زیدی بھی ملزمان میں شامل ہین ملزمان نے ن لیگ کے دور حکومت 2010 سے 2015 تک قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزمان پر کرپشن،اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے
سعید مہدی

مزید :

صفحہ آخر -