ملک پارک ، دوگروپوں میں فائرنگ ، ایک شخص قتل ایس ایچ او لوئر مال سمیت 8افرا د زخمی
لاہور(اپنے رپورٹر سے) لوئر مال کے علاقہ میں دو گروپوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایس ایچ او لوئر مال سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک پارک میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لوئر مال سب انسپکٹر آصف ادریس اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے تو فائرنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او لوئر مال آصف ادریس سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیںطبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پانچ بچوں کا باپ 55 سالہ ملک قائم الدین دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشن اشفاق احمد خان اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر میو ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمی ایس ایچ او لوئرمال آصف ادریس کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ