غیر قانونی بھرتیاں کیس، بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع

      غیر قانونی بھرتیاں کیس، بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع

  

کراچی(آئی این پی) نیب نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی۔کراچی کی احتساب عدالت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کیخلاف اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر کے خاکے آویزاں کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور جائیداد کی ضبطی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے، سندھ میں موجود جائیداد کی تفصیل کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، لیکن پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، تفصیلات موصول ہونے کیلئے وقت دیا جائے۔عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بابر غوری مفرور ہیں۔

بابر غوری

مزید :

صفحہ آخر -