سلیکشن بورڈ اجلاس، 21 بیوروکریٹس کو گریڈ 22 میں ترقی دی جائیگی
اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی زیرِ صدارت 25 اکتوبر کو اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ اجلاس میں بیوروکریٹس کو گریڈ 22 میں ترقیاں دینے کیلئے مختلف سروسز گروپس کے 59 افسران کی فہرستوں پر نظرِ ثانی کا عمل مکمل ہو گیا، مختلف سروسز گروپس کے 21 بیوروکریٹس کو گریڈ 22 ملنے کا قوی امکان،ایڈمنسٹریٹو سروس کی گیارہ، پولیس سروس کی کم از کم دو نشستوں پر گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس اور فارن سروس کی تین، تین آسامیوں پر گریڈ22 میں ترقی کا فیصلہ ہو گا، ذرائع کے مطابق اِن لینڈ ریونیو سروس اور انفارمیشن گروپ میں گریڈ بائیس کی ایک، ایک اسامی اعلیٰ اختیاراتی بورڈ میں زیر غور آئے گی،ذرائع کے مطابق سنیارٹی کے مطابق قائم مقام سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین سب سے سینئر ہیں، پولیس سروس میں گریڈ 21 کے افسران غلام قادر تھیبو اور واجد ضیاء ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس سروس گریڈ 21 کے محمد طاہر، مشتاق احمد مہر، شعیب دستگیر، ثناء اللہ عباسی کے نام بھی پینل میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم تمام سروسز گروپ کے گریڈ 21 کے سینئیر افسران کے کیسز کا خود جائزہ لیں گے۔
گریڈ 22