سیپا نے آلودگی پھیلانے والی  ری سائیکلنگ فیکٹری بند کرادی

سیپا نے آلودگی پھیلانے والی  ری سائیکلنگ فیکٹری بند کرادی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون،ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی مرتضی وہاب اور سیکریٹری محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی،حکومت سندھ خان محمد مہر کی ہدایات پر ادرہ تحفظ ماحولیات سندھ نے گزشتہ رات مقامی پولیس کی مدد سے ضلع ٹھٹھہ کے قصبے دھابیجی میں واقع شدید آلودگی پھیلانے والی فیکٹری بند کرادی۔ایڈیشنل ڈی جی سیپا وقار حسین پھلپوٹو آپریشن کی براہ راست نگرانی کررہے تھے۔مذکورہ فیکٹری استعمال شدہ دھاتی اشیا کی نقصان دہ قدیمی طریقوں سے ری سائکلنگ کرتی تھی۔ماحول دشمن طریقہ کار اپنانے کے باعث ری سائیکلنگ سے سنگین فضائی آلودگی پھیل رہی تھی جس کی وجہ سے آس پاس کے رہائشی تنفس, اعصابی اور جلدی امراض کا شکار ہوسکتے تھے۔دریں اثنا مشیر ماحولیات مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف یونہی کارروائی جاری رہے گی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -