ڈاؤلینس نے کچن میں سہولت  کیلئے نیا ہینڈ بلینڈر متعارف کرادیا

ڈاؤلینس نے کچن میں سہولت  کیلئے نیا ہینڈ بلینڈر متعارف کرادیا

  

کراچی(پ ر) ڈاؤلینس پاکستان میں ہوم اپلائنسز کی مارکیٹ کا ممتاز لیڈر اور ترکی کی سب سے بڑی انٹرپرائز آرشلک کا کل ملکیتی ادارہ ہے۔ آرشلک یورپ میں بھی تیسرا بڑا مینوفیکچرر ہے۔ انتہائی قابل اعتماد برانڈ، ڈاؤلینس نے اب پاکستان میں ایک نیا اور جدید ہینڈ بلینڈر (DWHB 475 W) متعارف کرایا ہے۔ چھوٹا سا یہ اپلائنس مختلف کام سر انجام دے سکتا ہے اور صارفین کو کچن میں پریشانیوں سے پاک تجربہ فراہم کر سکتا ہے۔یورپی معیار کے اس ہینڈ بلینڈر کی خاص بات مختلف اْمورسرانجام دینے کی صلاحیت  ہے جس کی مدد سے متعدد اقسام کی بلینڈنگ عمومی پریشانی کے بغیر کی جا سکتی ہے اور کچن کے کاموں کو مکمل طور پر صحت بخش بنایا جا سکتا ہے۔ خوراک  اینٹی اسپل کنٹینر (جگ)یا کوکنگ پاٹ میں بلینڈ کی جاتی ہے جس سے کچن کی صفائی آسان رہتی ہے۔ اسٹورز پر دستیاب اس جدید پروڈکٹ کے ذریعے ڈاؤلینس نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ کچن کے کاموں میں صارفین کا بہترین پارٹنر ہے۔یورپ میں بہت زیادہ فروخت ہونے والی اس پروڈکٹ کو فوڈ پروسیسنگ کے حوالے سے پاکستانی گھرانوں کی ایسی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے تبدیل کیا گیا ہے جو پہلے کبھی پوری نہیں کی جا سکی تھیں۔اس کی 500 واٹ کی موٹر، اسٹین لیس اسٹیل کے پائیدار بلیڈوں اور رفتار کو تبدیل کرنے والی سیٹنگز کے ذریعے طویل عرصے تک کارکردگی کو یقینی بناتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -