خواتین فٹبال پلیئرز انتہائی  با صلاحیت ہیں شوکت محمود 

خواتین فٹبال پلیئرز انتہائی  با صلاحیت ہیں شوکت محمود 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مارٹا وومین فٹبال کلب کے بانی و صدر رئیس خان نے نیشنل بینک ہیڈ آف کوالٹی سروسز گروپ شوکت محمود اور ترجمان سید ابن حسن سے ملاقات کی اور ملک میں فٹبال اور اسپورٹس کی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر رئیس خان نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایف سی خواتین کھلاڑیوں کے فٹبال سے لگاؤ اسکول۔ کالج اور یونیورسٹی کی طالبات کی غیر فعالی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں 2011 میں بنایا گیا تھا جس کے تحت فٹبال ٹورنامنٹس۔ اسپورٹس ایورنس پروگرام۔ سیمینارز۔ و دیگر ایکٹی ویٹی ک انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جاتا ہے جس سے نئے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی دریافت اور ان کی گرومنگ میں مدد ملتی ہے اس موقع پر شوکت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین فٹبال پلیئرز انتہائی با صلاحیت ہیں اگر انہیں کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے تربیت فراہم کی جائے تو یہ فٹبال کی فیلڈ میں آگے جاسکتی ہیں NBP  کے ترجمان سید ابن حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک اسپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہا ہے رئیس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو تربیت اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اور جلد ہی ایک میگا خواتین فٹبال ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائیگا۔ 

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -