شہدا کارساز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،نوید بھٹی

  شہدا کارساز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،نوید بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کیا کہ وہ پاک سرزمین کے لیے ہر قربانی دینے کے تیار ہیں۔18اکتوبر کو ان شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔جمعرات کو جاری اپنے بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں 18اکتوبر کو پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اپنے لہو سے جمہوریت کی آبیاری کی۔یہ ایک ایسی قربانی تھی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا دل اور جان کا رشتہ ہے۔دنیا کی کوئی ان کے دلوں سے بھٹو خاندان کی محبت نہیں نکال سکتی ہے۔تمام تر سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود آج بھی پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحدہے۔18اکتوبر کو کراچی میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔