کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی

    کراچی میں ڈینگی کیسز کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ کے بقیہ شہروں میں بھی ڈینگی کے مزید 190 کیسز سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق اکتوبر میں 2 ہزار 509 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال صرف کراچی میں 5 ہزار 552 جبکہ مجموعی طور پر سندھ میں 5 ہزار 912 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں بھی ڈینگی کے مزید 190 کیسز سامنے آگئے۔ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق سندھ میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 18 ہوچکی ہے۔