ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق،دوسرا زخمی

ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق،دوسرا زخمی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز ون میں تیز رفتار گاڑی نے اسکول کے دو بچوں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ بچے اسکول سے واپس گھر جا رہے تھے۔ بچوں کی شناخت 8 سالہ حماد اور 10سالہ طحہ کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حادثے کے شکار دونوں بچے سگے بھائی تھے اور اسکول سے گھر جا رہے تھے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر