نیشنل فوڈز کا اسنیکس ’سین آن‘ اب پاکستان بھر میں دستیاب

نیشنل فوڈز کا اسنیکس ’سین آن‘ اب پاکستان بھر میں دستیاب

  



کراچی(پ ر) کراچی کے صارفین میں زبردست مقبولیت حاصل کرنے کے بعد نیشنل فوڈز لمٹیڈ کا انتہائی معیار ی اسنیکس ’سین آن‘ اب پورے پاکستان میں دستیاب ہے۔اس سلسلے میں ایک رنگا رنگ تعارفی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس کامقصد پورے ملک میں، انتہائی مزیدار اسنیکس کی دستیاب کے آغاز کو یادگار بنانا تھا جسے غیر معمولی شوخ ذائقوں میں پیک کیا گیا ہے اوریہ نوجوانوں میں موجود ان کے حقیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرتاہے۔توقع ہے کہ ’سین آن‘ جلد ہی پورے ملک کے صارفین، اور خاص طور پرنو عمر افراد میں مقبولیت حاصل کر لے گا جو ملک کے 23 بڑے شہروں اور قصبوں میں آباد ہیں اوراسنیکس کی مارکیٹ کا 70 فیصد ہیں۔ شوقین مزاج اور فعال تمام لڑکے اور لڑکیاں، اس کے چٹخارے دار ذائقے کی وجہ سے فوراً اس گرویدہ ہو جائیں گے۔ یہ اسنیکس اِس وقت دومنفرد شکلوں یعنی ہوپس (Hoops) اور کرنچ (Krunch) میں دستیاب ہے اوران میں سے ہر ایک چھ ذائقوں کے امتزاج میں دستیاب ہے۔ان میں سے ہر برانڈ نوجوان بالغ افراد میں ایک مثبت رویہ اپنانے اورناسازگار صورت حال کو اپنے حق میں تبدیل کر نے کی تحریک پیدا کرتا ہے۔ملک بھر میں ’سین آن‘ کی کامیابی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، نیشنل فوڈز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ابرار حسن نے کہا:”کراچی میں زبردست ردعمل حاصل ہونے کے بعد یہ ’سین آن‘کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ سین آن اب پورے ملک میں دستیاب ہو گا۔“ گزشتہ برس، پاکستان سپر لیگ 2019 کے دوران،’سین آن‘ستاروں سے سجی کراچی کنگز کرکٹ ٹیم کا فخریہ پلاٹینم اسپانسر تھا۔اس ٹورنامنٹ کے دوران قوم کو نہ صرف متعدد خوشگوار یادیں میسر آئیں بلکہ پاکستان کے نوجوانوں کا ’سین آن‘ کے ساتھ بھی تعلق قائم ہوا۔’سین آن‘ اب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں دستیاب ہو گا۔نیشنل فوڈز لمٹیڈ، سنہ 1970ء سے، پاکستانی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کا ممتاز ادارہ ہے۔ یہ صحت بخش مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتا ہے اور اسی کے ساتھ اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کو پورا کرنے کے لیے فراخدلانہ اقدمات بھی کرتا ہے تاکہ پاکستان میں سماجی ترقی کی رفتار تیز کی جا سکے اور صارفین میں فعال طرز زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر