الخدمت کے تحت کفالتی ادارے دارالاطفال میں مفت طبی کیمپ

الخدمت کے تحت کفالتی ادارے دارالاطفال میں مفت طبی کیمپ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کی جانب سے سندھ گورنمنٹ کے زیرانتظام یتیم بچوں کے کفالتی ادارے دارالاطفال میں مفت ہیلتھ اسکریننگ کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر دارالاطفال طلعت گیلانی،ایڈمنسٹریٹرالخدمت میڈیکل سروسز پرائمری عباس احمد عباسی ودیگر موجود تھے۔ سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر خرم رؤف نے کیمپ میں تمام بچوں کا طبی معائنہ کیا۔اس موقع پر بچوں کو ادویہ بھی فراہم کی گئیں اورانہیں صحت مند زندگی سے متعلق بنیادی عوامل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر طلعت گیلانی نے الخدمت کی جانب سے یتیم بچوں کیلئے ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کے انعقاد کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔یتیم بچوں کیلئے ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر