گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کیلئے تحصیل سطح پر خصوصی سکواڈز کی تشکیل

گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کیلئے تحصیل سطح پر خصوصی سکواڈز کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے تحصیل کی سطح پر گراں فروشی کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کے لیے سکواڈ تشکیل دے دیاہے، شکایات کو 02 گھنٹے میں حل کیا جائیگا۔تحصیل سٹی میں اے سی سٹی فضل ربی چیمہ،تحصیل کینٹ سکواڈ میں اے سی کینٹ عفت خان،تحصیل ماڈل ٹاؤن میں اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر،تحصیل شالیمار میں اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر ا متعلقہ ایس ایچ او زاور مجسٹریٹس شامل ہیں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر26فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور26افرادکو حراست میں لیا اور اُن کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے،07 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر1لاکھ82 ہزار5سو کے جرمانے بھی کئے گئے۔ ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔