مسلم لیگ (ن) کا 27اکتوبر کو یکجہتی کشمیر ریلی نکا لنے کا فیصلہ
لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن نے 27اکتوبر کو بھارتی بربریت کے خلاف اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کردیا، اس روز صبح11بجے الحمراہ ہال ما ل روڈ سے پنجاب اسمبلی ہال چوک تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جائے گی جس سے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے،اس کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے عیدیداروں کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس ن لیگ لاہور کے صدر محمد پرویز ملک کی صدارت میں نصیر آباد مرکزی دفتر میں ہوا جس میں ارکان اسمبلی و پارٹی عہدیداران غزالی سلیم بٹ، سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، کرن ڈار، ماجد ظہور، بھی موجود تھے۔اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی قائد میاں نواز شریف کی ہدایت 27اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بطور یوم سیا منائے گی