سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف بورڈ نے دو منزلہ لنگر ہال کا افتتاح کیا
لاہور(پ ر)پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے تجدیدِ نو کے بعد دو منزلہ لنگر ہال کا افتتاح کیا۔ چیئر مین وقف املاک بورڈ،ڈاکٹر عامر احمد اورصدرپاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی مہمانِ خصوصی تھے۔نیادو منزلہ لنگر ہال ایک وقت میں 1500یاتریوں کو کھانا کھلانے کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔لنگر ہال بابا گرو نانک کی 550ویں سالگرہ کی تیاریوں کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔